سعودی حکام کی صدر السیسی سے ملاقات سعودی عرب اورمصر کے تعلقات پرتبادلہ خیال

09 ستمبر 2014

قاہرہ (ثناءنیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل اور انٹیلی جنس چیف شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ صدر کے ترجمان ایہاب بدوی نے بتایاکہ تینوں رہنماﺅں کے مابین ہونے والی بات چیت میں مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات، سعودی عرب اور مصر کے تعلقات سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری صدر اور سعودی وزرا نے لیبیا میں منتخب پارلیمنٹ کی حمایت پر اتفاق کیا اور امید ظاہر کی لیبیا جلد موجودہ سکیورٹی اور سیاسی بحران سے نکل آئے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ان کا ملک لیبیا میں سیاسی استحکام اور دیرپا قیام امن کا خواہاں ہے۔
سعودی حکام / ملاقات