اوباما کا ممکنہ دورہ، امریکی مشیر قومی سلامتی معاملات طے کرنے چین پہنچ گئیں

09 ستمبر 2014

بیجنگ (اے این این + اے ایف پی) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس3روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں،وہ بیجنگ میں قیام کے دوران نومبر میں صدر اوباما کے دورے کےلئے راہ ہموار کریں گی۔بیجنگ پہنچنے کے بعد سوزن رائس نے چین کے اعلی سفارتکار سٹیٹ کونسلر یانگ جئیچی سے پیر کو ملاقات کی۔چین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا بنیادی مقصد اوباما اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے درمیان 11 نومبر کو ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا ترتیب دینا ہے۔ "سوزن رائس آج(منگل کو) چین کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گی۔
امریکی مشیر / چین