برطانیہ کا سکاٹ لینڈ کی ممکنہ علیحدگی سے قبل اسے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ

09 ستمبر 2014

لندن (آن لائن) برطانوی حکومت نے سکاٹ لینڈ کی ملک سے ممکنہ علیحدگی سے قبل اسے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں تاج برطانیہ سے علیحدگی کےلئے ریفرنڈم 18 ستمبر کو ہونے جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں علیحدگی پسند جماعت ”سکاٹش نیشنل پارٹی“ کی جانب سے مہم زوروں پر ہے۔ علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حق کےلئے سرگرم ہیں جس کا فیصلہ ریفرنڈم کی صورت میں ہو گا۔
برطانیہ/ فیصلہ