ایفی ڈرین کوٹہ کیس، مخدوم شہاب الدین کی بریت کی درخواست مسترد، سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

09 ستمبر 2014

راولپنڈی (آئی این پی) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات عدالت راولپنڈی نے سابق وزیر مخدوم شہاب الدین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت کے جج علی بہادر نے کی۔ عدالت نے وکیل صفائی کی طرف سے دائرکی گئی مخدوم شہاب الدین کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
 سابق ایم این اے حنیف عباسی سمیت دوسرے سات ملزم بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی موسیٰ گیلانی اور افتخار بابر پیش نہیں ہوئے۔ کیس کی سماعت 15ستمبر کو ہو گی۔
ایفی ڈرین کوٹہ کیس