پیپلزپارٹی کے سابق دور میں سندھ میں بھرتی اساتذہ این ٹی ایس ٹیسٹ دینگے

09 ستمبر 2014

کراچی (آن لائن) نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا، پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ این ٹی ایس ٹیسٹ دیں گے، کامیاب امیدوار اساتذہ بننے کے اہل ہوں گے۔
 جبکہ کراچی کے احتجاجی اساتذہ کو آئندہ ماہ اکتوبر میں صرف ایک ماہ کی تنخواہ جاری کی جائے گی۔ نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان اتفاق رائے کے بعد تحریری معاہدہ تیار کیا جا رہا تھا اس سے قبل ازیں بلاول ہاﺅس کے قریب بوٹ بیسن کے مقام پر دھرنا دینے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا دھرنا پیر کو چھٹے روز بھی جاری رہا محکمہ تعلیم کراچی میں بھرتی کے 2برس بعد بھی تنخواہیں جاری نہ کرنے اساتذہ بپھر گئے اور انہوں نے ہائی سکیورٹی زون بلاول ہاﺅس کی جانب پیر کی شب تقریباً 8بجے بلاول ہاﺅس پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دینے پر اساتذہ رک گئے۔

اتفاق رائے ہو گیا