اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

09 ستمبر 2014

تل ابیب(اے پی پی) اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی روزنامہ ہیرلٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے تجویز دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں عالمی فوج کے دستے تعینات کئے جائیں۔
 وزارت خارجہ نے یہ تجویز کابینہ کو 21اگست کو بھجوائی جس میں غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 اس تجویز پر عملدرآمد سے حماس خود کو دوبارہ مسلح نہیں کر سکے گی۔ سنہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حماس کو دئیے جانیوالے عطیات غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود اور بحالی پر خرچ ہونگے۔ 2صفحات پر مشتمل رپورٹ اسرائیلی وزارت خارجہ کے عملہ نے یورپی سفارتکاروں کے تعاون سے تیار کی ہے۔ رپورٹ میں یورپین یونین فورس ویسٹرن یونین فورس، یو این فورس یا نیٹو فورس تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...