الیکشن میں جیتا ‘ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا اصرار

09 ستمبر 2014

کابل (اے ایف پی) افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ ایک تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہم فتح یاب ہوئے۔ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ہیں۔ امریکہ نے کہا ہے کہ فریقین الیکشن کے نتائج کا احترام کریں۔ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فراڈ والے الیکشن اور اسکے نتیجہ میں بننے والی حکومت کو ایک روز کیلئے تسلیم نہیں کرینگے۔ ادھر اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد طالبان تھے۔ پیرکو میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں مارواڑہ ڈسٹرکٹ کے ایک گاﺅں پر ڈرون کے ذریعے بمباری کی گئی جس میں تین افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے مگر انہوں نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ افغانستان کے دیگر علاقوں میں بھی ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں۔