پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا دن کل منایا جائیگا
اسلا م آ با د (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا عالمی دن 10 ستمبرکو منایا جائیگا۔اس دن کے منانے کا مقصد خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے عوامی شعور اجاگرکرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ جس میں مقررین خودکشی کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میںہر سال دس لاکھ لوگ خودکشی کرتے ہیںبعض ممالک میں خود کشی کے واقعات حادثات میں مرنےو الوں سے بڑھ جاتے ہیںدنیا بھر میں خود کشی کرنے والوں میں 15سے 44سال کی عمر کے لوگوں کی زیادہ تعداد شامل ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں سال بھر میں پانچ ہزار سے زائد لوگ خود کشی کرتے ہیں۔