سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ پر احتجاج کی دھمکی، سکیورٹی کے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں: ہارون سرب دیال
مردان (ثناءنیوز) اقلیتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر مردان کی سکھ برادری نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ آل پاکستان سکھ رائٹس موومنٹ کے چیئرمین ہارون سرب دیال نے سکھ کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایک رشتے دار امرجیت سنگھ کو چند روز قبل دکان کے اندرگھس کر نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
اس واقعہ نے سکھوں سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ جان موہن سنگھ نے بتایا کہ خیبر پی کے میں ہماری کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ ساتواں واقعہ ہے اور حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اس موقع پرسرب دیال کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے سکھوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر مطمئن نہیں۔
ہارون سرب دیال