اوباما کا افغان صدارتی امیدواروں کو ٹیلیفون اتحادی حکومت کی تشکیل کیلئے جلد سمجھوتے پر زور
واشنگٹن(اے این این)امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان کے متنازعہ انتخابات کے متحارب امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک میں زور دیا ہے کہ وہ قومی اتحادی حکومت تشکیل دینے سے متعلق سمجھوتے پر رضامند ہوں، تاکہ ووٹوں سے متعلق بحران کا خاتمہ ہوسکے۔
کرتے ہوئے صدر اوباما نے اس بات کی نشاندہی کی کہ افغانستان کے لئے بین الاقوامی اعانت کے حصول اور ملک کے استحکام کے تحفظ کے لئے سمجھوتا طے پانا ضروری ہے۔ واضح رہے سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ نے اپریل کے ووٹوں کا پہلا راﺅنڈ جیتا تھا۔ تاہم، جون میں منعقدہ دوسرے مرحلہ میں انھیں زیادہ ووٹ نہیں پڑے اور سابق وزیر خزانہ، اشرف غنی نے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔ جس کے بعد دونوں فریق نے انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کر دیا۔
اوباما فون / زور