شرمیلا فاروقی نے دھرنے کو میوزیکل شو قرار دیدیا

09 ستمبر 2014

 کراچی(اے این این) صوبائی وزیر برائے ثقافت اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی تحریک انصاف کے حکومت مخالف دھرنے کو میوزیکل شو قرار دیدیا۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کو میوزیکل شو سمجھتے ہیں جبکہ طاہر القادری نے عورتوں، بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا ماضی میں نواز شریف پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے خود نکلے تھے لیکن ہمیں جمہوریت سے لگاﺅ ہے اسلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔