پشاور‘ ایس ایچ او تھانہ سربند کی گاڑی پرفائرنگ، ایک راہگیر زخمی، اہلکار محفوظ رہے

09 ستمبر 2014

پشاور (بیورو رپورٹ) نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ سربند کے ایس ایچ او جاوید اختر کی گاڑی پر دوران گشت فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک راہگیر زخمی جبکہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکار محفوظ رہیں۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور علاقہ غیر فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی راہگیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تھانہ سربند پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او جاوید اختر دیگر نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران علاقہ غیر سے متصل خوشحال پاکستان روڈ پر نامعلوم شرپسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
پشاور فائرنگ