کراچی : ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں لانچ الٹ گئی 5ماہی گیر لاپتہ

09 ستمبر 2014

 کراچی(کرائم رپورٹر) ابراہیم حیدری کے علاقے میں لائٹ ہائوس کے نزدیک کھلے سمندر میں لانچ الٹنے سے ڈوبنے والے 13 ماہی گیروں کو بچالیا گیاجبکہ پانچ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ماشاء اللہ نامی لانچ میں سوار 18 ماہی گیر ابراہیم حیدری سے کھلے سمندر کی طرف روانہ ہوئے تھے تاہم لائٹ ہائوس کے نزدیک یکے بعد دیگرے آنے والی تین بلند و بالا لہروں کے سبب لانچ الٹ گئی جس کے بارے میں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
لاپتہ