گِدھوں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار

09 ستمبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے گِدھوں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلباء میں اس ناپید ہوتی نسل کی اہمیت کو اجاگر کرنا، گِدھوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا اور مستقبل میں ان کی تعداد پھر سے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنا تھاڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی عظمیٰ سعید کا کہنا تھاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گِدھوں کی تعداد بہت زیادہ ہوا کرتی تھی لیکن گھریلو مویشیوں کو (ڈکلو فینک سوڈیم) زیادہ مقدار میں دینے کیوجہ سے جب ان مویشیوں کی ہلاکت ہو جاتی تھی اور  گِدھ ان کا گوشت کھاتے تھے اس سے گِدھوں کی موت واقع ہو جاتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ گِدھ معدومی کے خطرات سے دوچار ہیں۔سیمینار میں طلباء کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکیومنٹری (معدوم ہوتے گِدھ۔Missing Vultures) بھی دکھائی گئی ۔