گوجرانوالہ: سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی بند، واپڈا والوں نے فون بھی نہیں سنے

09 ستمبر 2014

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی‘ گوجرانوالہ‘ وزیرآباد‘ ہیڈ خانکی‘ احمد نگر سے ملحقہ آبادیوں میں کئی گھنٹوں تک طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے ایک تو قدرتی آفت کا سامنا ہے دوسری طرف واپڈا والے کسر پوری کررہے ہیں ان کا محاسبہ کون کرے گا۔ واپڈا کی طرف سے جو ہنگامی نمبر جاری کئے گئے ان پر رابطہ کرنا بھی انتہائی مشکل ہے اور کوئی فون اٹینڈ نہیں کرتا۔