ڈاکٹر مبشر منور خان نے ہیلی کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس کی پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

09 ستمبر 2014

( لاہور پ ر)ڈاکٹر مبشر منور خان نے ہیلی کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس نے پرنسپل کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر خان اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر خدمات سر انجام دے رے تھے۔انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری وینا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس آسٹریا سے حاصل کی،ڈاکٹر خان کے ریسرچ پیپر نے 2014  میں ملائشیاء میں منعقد ہونے والی  گلوبل اسلامک مارکیٹنگ کانفرس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔