پنڈی بھٹیاں کے کئی علاقوں میں 4 روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

09 ستمبر 2014

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) مون سون کی ہونے والی بارشیں تو ختم ہوگئی ہیں لیکن شہریوں کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں جو اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے واپڈا پنڈی بھٹیاں کی کارکردگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ چار روز کے بعد بھی اکثر علاقوں میں بجلی بند ہے جس میں شہر کے بھی مختلف علاقے شامل ہیں۔ شہری دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیںکوئی پرسان حال نہ ہے شہری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے بجلی کی بندش سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...