پنجاب میں ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آ گئے، کل تعداد 29 ہو گئی
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور 3 نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ کل تعداد 29 ہوگئی ہے گذشتہ روز سامنے آنے والے مریضوں میں 15 سالہ طیب مدثربے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، 40 سالہ خاتون تحسین شاہ پور گوجرانوالہ شیخ زید ہسپتال لاہور اور 29 سالہ رشید میو ہسپتال شامل ہیں۔