پاکستان آگہی مہم: مقامی سکول کے اساتذہ طلباء کا دورہ ‘ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

09 ستمبر 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) الہادی فاؤنڈیشن ہائیسکول داروغہ والا کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان   تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے پاکستان ریلوے ایکسز کالج فار ویمن، پاک کالج آف ٹیکنالوجی، تاجباغ پل دی کیپل سکول، شالیمار لنگ روڈ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کچی کوٹھی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول علی گڑھ، ایم ڈی اسلامیہ ہائی سکول برج اٹاری اور گورنمنٹ  پرائمری سکول ٹھٹھہ لنگیانوالہ کا وزٹ کیا ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 788 تھی۔