وزیراعلیٰ نے جلالپور بھٹیاں دوبارہ جاکر اپنا وعدہ پورا کر دکھایا

09 ستمبر 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اپنے وعدے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ جلالپور بھٹیاں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے ایک روز قبل ہی جلالپور بھٹیاں میں سیلاب میں گھرے عوام کے ساتھ 6گھنٹے گزارے تھے اور متاثرین کے باحفاظت انخلا تک واپس آنے سے انکار کر دیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے جلالپور بھٹیاں کے سیلاب زدہ عوام سے دوبارہ آنے کا وعدہ کیا تھا، عوام نے وزیراعلیٰ کو اپنے ساتھ دوبارہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور امداد اور بحالی کی کارروائیوں کو تسلی بخش قرار دیا۔