سیاسی بحران جاری رہا تو پاکستان کی مثبت ریٹنگ پھر منفی میں جا سکتی ہے: موڈیز

09 ستمبر 2014

سنگاپور (آئی این پی) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے  پاکستان  میں موجودہ سیاسی بحران مزید جاری رہا تو پاکستان کی مثبت کریڈٹ  ریٹنگ  دوبارہ منفی  میں جا سکتی ہے ۔ پیر کو موڈیز کے ہیڈ کوارٹر سے پاکستان کے بارے میں جاری  تازہ ترین  رپورٹ میں موڈیز نے خبردار کیا  حالیہ لانگ مارچ اور دھرنوں کے مزید جاری رہنے کی صورت میں حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے لئے کئے گئے اہم فیصلوں پر عمل درآمد رکنے کا خطرہ ہے جبکہ معاشی اصلاحات میں تعطل سے پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ موڈیز نے جولائی 2014ء میں ہی پاکستان کی ریٹنگ کو منفی سے مثبت میں ڈالا تھا مگر اس وقت بھی انتباہ کیا گیا تھا  پاکستان کی ریٹنگ  کی بنیاد کی وجہ  پُرامن جمہوری انتقال اقتدار ہے جبکہ سیاسی استحکام کو خطرہ لاحق  ہوا تو پاکستان کی ریٹنگ دوبارہ مثبت سے منفی میں جا سکتی ہے۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...