افغانستان میں دو پاکستانی انجینئروں کو اغواء کرلیاگیا

09 ستمبر 2014

کابل(اے این این) افغانستان میں دو پاکستانی انجینئرز کو اغواء کرلیاگیا۔ مقامی سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی انجینئرز کو افغانستان کے شمالی صوبے جاوزان کے علاقے شیر برگان میں سفر کے دوران باشیکور ہائی وے سے مسلح افراد نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر پاکستانی انجینئرز کے اغواء کی وجو ہات کا پتہ نہیں چل سکا نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔اس سے قبل اگست میں بھارت کے تین شہریوں کو صوبہ لوغر سے طالبان نے اغواء کرلیا تھا جنہیں افغان فورسز نے آپریشن کے بعدبازیاب کرلیا تھا۔