ایل ڈی اے، خواجہ جاوید اسلم صحاف کو ڈائریکٹر کچی آبادیز کا اضافی چارج دے دیا گیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹر کچی آبادیز خواجہ محمد علی کی حج رخصت کے دوران اس عہدے کا اضافی چارج ڈائریکٹر ایجوکیشن خواجہ جاوید اسلم صحاف کو دے دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر نواز چیمہ کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 60روز کی بیرون ملک کے لئے رخصتی منظور کر لی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں تعینات کمپیوٹر افسرسجیل عارف بٹ کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔