سیالکوٹ میں 2 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ متاثرین کو نہیں ملے، فوج نے راشن تقسیم کیا
سیالکوٹ(نامہ نگار)سیلاب نے سیالکوٹ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔سیلاب کی وجہ سے ضلع بھرکے 309 دیہات اور شہر سیالکوٹ کے مشرقی اور مغربی حصہ شدید متاثر ہوئے جس سے دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ اتوار کے وزیراعظم جبکہ جمعہ کے روزوزیر اعلیٰ نے فوٹو سیشن کیلئے سیالکوٹ کے دورے کئے۔ دونوں نے انتظامیہ سے بریفنگ لی اور سوکھی سڑکوں پر جا کر اپنے ورکروں سے خطاب کرنے کے علاوہ نہ تو متاثرین کو ملے اور نہ ہی متاثرین کی امداد کیلئے کوئی اعلان کیا۔ انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ بھی لگائے لیکن یہاں متاثرین کی امداد کیلئے کچھ نہیں تاہم کچھ مضافاتی علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے فوج کے جوانوں کے ذریعے ایک ہزار پیکٹ تقسیم کئے گئے جس میں پانچ دن کا راشن ہے۔ سیلاب سے سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے جبکہ لوگوں کا کروڑوں روپے کا سامان تباہ برباد ہو گیا لیکن تاحال حکومت کی طرف سے کوئی واضح اعلان نہیں ہوا۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
الخدمت کے تحت ایسٹر پر مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم
کراچی (نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی اور الخدمت کراچی کے تحت مسیحی خاندانوںمیں ...
وزیراعظم کی طرف سے پشاور کے علاقے تہکال کے ڈینگی متاثرین میں امدادی چیک ...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پشاور کے علاقے ...
2013ء میں سیلاب سے متاثرین تاحال امداد کے منتظر، حکومتی وعدے وفا نہ ہوسکے
فیروزوالہ (نامہ نگار)سال 2013ء میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کوجعلسازی کی وجہ ...