’’موقع پرستوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی‘‘ ایم کیو ایم کی ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئیں، پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی میں اختلافات کے باعث دیا لیکن پارٹی قائد الطاف حسین سے وفادار ہوں تاہم موقع پرستوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی، ارم فاروقی نے استعفیٰ امریکہ سے بھجوایا۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست پر ارم عظیم فاروقی رکن منتخب ہوئی تھیں۔