نوائے وقت کے سب ایڈیٹر محمد معین کے والد سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت قل آج ہونگے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت

09 ستمبر 2014

لاہور+ساہوکا (نامہ نگاران) روزنامہ نوائے وقت لاہور کے سب ایڈیٹر محمد معین کھرل کے والد میاں عبدالغفور کھرل  کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی، صحافتی، مذہبی، کاروباری، پولیس، محکمہ تعلیم، زمینداروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔  مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج صبح  9 بجے انکی رہائش گاہ موضع کھوکھراں میں ہو گی۔ مرحوم ماہر تعلیم ضلعی آفیسر محمد منظور کھرل اور  زمیندار محمد منیر کھرل کے والد تھے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سب ایڈیٹر محمد معین کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔