شریف فیملی کسی بنک کی ڈیفالٹر نہیں : عمران الزام ثابت کریں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں : ترجمان

09 ستمبر 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) شریف فیملی کے ترجمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور لغو قرار دیا ہے کہ شریف فیملی بنکوں کی ڈیفالٹر ہے۔ ترجمان نے کہا عمران خان نے حسب عادت ایک اور جھوٹ بولا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کسی بنک کی ایک روپے کی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے۔ عمران خان اس الزام کو ثابت کریں ورنہ اپنے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ عمران خان کو اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں منہ ڈالنا چاہئے۔ بنکوں پر اربوں روپے ڈاکے ڈالنے والے، قرضے معاف کرانے والے اور ٹیکس چوری کرنے والے ان کے اردگرد موجود ہیں اور ان کے دھرنوں اور جلسوں پر انہی کا کالا دھن استعمال ہو رہا ہے۔