ایم ایس گنگا رام ہسپتال نے کنٹین میں مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی پر ٹھیکیداروں کو 5-5 ہزار جرمانہ کر دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) سرگنگارام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے ہسپتال کی کنٹین کا اچانک معائنہ کیا۔ کنٹین پر بکنے والی اشیاء حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہ ہونے پر کنٹین کے ٹھیکیدار کو وارننگ دیتے ہوئے 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے صفائی کے حوالے سے ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور صفائی کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی صفائی کے خاطرخواہ انتظامات نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور ٹھیکیدار کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔