قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں قرآن خوانی پرسوں ہوگی

09 ستمبر 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی کے موقع پر جمعرات 11 ستمبر کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں محفل قرآن خوانی منعقد ہو رہی ہے۔ قرآن خوانی کا آغاز دس بجے صبح ہوگا جبکہ ختم و دعا گیارہ بجے صبح ہو گی۔ بعد ازاں ایک خصوصی نشست میں کارکنان تحریک پاکستان  بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔