لالک چوک ڈیفنس میں تحریک انصاف کا دھرنا گذشتہ شب بھی جاری رہا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی صدر ڈاکٹر سیمیں بخاری کی نگرانی میں لالک چوک ڈیفنس میں دھرنا گذشتہ شب بھی جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمیں بخاری نے کہا کہ جب تک نواز شریف وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی نہیں ہونگے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔