جمہوریت کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے تمام اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے: الیاس خان
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن کے مکمل ساتھ ہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں چودھری اعتزاز احسن کی طرف سے لگائے جانے والے الزام پر وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے معافی مانگنے سے ثابت ہو جاتا ہے کہ وزیراعظم اس مشکل وقت میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اختلافات نہیں رکھنا چاہتے۔