پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر( پنجاب یورنیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میںPhDاور MPhil کے داخلہ امتحان (انٹری ٹیسٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی میں15 جبکہ ایم فل میں 82امیدوار کامیاب قرار پائے - ایم فل (ریسرچ ٹریک) میں 34 اُمیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم فل (پروفیشنل ٹریک) میں48 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے پی ایچ ڈی، ایم فل (ریسرچ) اورایم فل (پروفیشنل) کے انٹرویوبالترتیب ,15 16اور,17ستمبر کو کیئے جائیں گے-