خواجہ حسان کا مختلف علاقوں کا دورہ، خستہ حال مکانوں کو خالی کرا لیا
لاہور(خبر نگار) چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خواجہ احمد حسان نے موسلا دھار بارشوں کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیئرمین نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خصوصی طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ علاوہ ازیں خواجہ احمد حسان اور میاں حمزہ شہباز کے پولیٹیکل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے این اے 126 کا دورہ کیا مسلم لیگی رہنما اور پی پی 151 کی یونین کونسلوں کے ٹکٹ ہولڈر خواجہ سعد فرخ، آجا سم اسلام بٹ، ڈاکٹر خالد ظفر، چودھری صہیب الرحمن ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے مختلف آبادیوں میں خستہ حال مکانوں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ایسے مکانات جہاں حادثے کے باعث انسانی جانوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال تھا انہیں خالی کروا لیا گیا خواجہ احمد حسان اور سید توصیف شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پریشان حال لوگوں کی بحالی کیلئے جس قدر مالی اعانت ممکن ہو کی جائے۔