میاں شہباز شریف کا جنرل راحیل شریف کے متعلق بیان غیر ضروری ہے: منظور وٹو

09 ستمبر 2014

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے گذشتہ روز  کے جنرل راحیل شریف کے متعلق بیان کو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جنرل راحیل شریف کے ہوتے ہوئے کوئی جمہوریت اور آئین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا‘‘۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک پروفیشنل سولجر ہیں۔ جنکا تعلق اس خاندان سے ہے جنہوں نے دفاع پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔یہ کہنا کہ صرف جنرل راحیل شریف آئین اور جمہوریت کے امین ہیں باقی سول سوسائٹی کے ساتھ بے انصافی ہو گی۔