ڈی سی او کا انارکلی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ، انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا
لاہور (خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت انارکلی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی کارکردگی اور کام کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی او کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ٹائون ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی تمام ڈی ڈی اوز (ہیلتھ) نے اپنے اپنے ٹائونز میں ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دی۔