برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پھر امید سے بکنگھم پیلس نے تصدیق کر دی
لندن (بی بی سی) برطانیہ کے شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر امید سے ہیں۔ شہزادی مڈلٹن اور شاہی خاندان کے تمام افراد اس خبر سے بہت خوش ہیں۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اْنہیں ’دوسرے بچے کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔‘ شاہی خاندان میں پیدا ہونے والا یہ بچہ یا بچی برطانوی بادشاہت کے چوتھے درجے پر ہوگا، جس سے شہزادہ ہیری مزید نیچے آ گئے ہیں۔شہزادی کیٹ مڈلٹن طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ آکسفرڈ میں ایک سرکاری دورے پر نہیں جا سکیں گی۔ ان کے دوسرے حمل کا یہ اعلان ان کے پہلے بچے شہزادہ جارج کی پہلی سالگرہ کے دو ماہ کے بعد آیا ہے۔