آیت اللہ خامنہ ای کے مثانے کا آپریشن

09 ستمبر 2014

تہران (بی بی سی اردو) ایران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کے اعلیٰ ترین مذہبی اور سیاسی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے مثانے کا آپریشن ہوا ہے۔ ان کا آپریشن پیر کے روز تہران کے سرکاری ہسپتال میں ہوا۔ ایرانی حکومت نے آیت اللہ خامنہ ای کے مثانے کے آپریشن کو ’معمول‘ کی کارروائی قرار دیا اور اس کے بارے مزید کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔ 75 سالہ آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سب سے اعلیٰ مذہبی اور سیاسی رہنما ہیں انہیں پیر کے روز ایرانی ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا جس میں وہ لوگوں سے ان کی صحت کے لیے دعا کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ البتہ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کسی قسم کی پریشانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایران کے روحانی پیشوا کی ذاتی زندگی کی طرح ان کی صحت کا معاملہ بھی انتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے۔ 2007 میں آیت اللہ خامنہ ای نے جب زکام کی وجہ سے سرکاری تقریبات میں شرکت منسوخ کر دی تھی تو ان کی موت کی خبرگردش کرنے لگی تھیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...