لندن: مشتبہ چیز ملنے پر لیوٹن ایئر پورٹ خالی کرا لیا گیا
لندن (اے ایف پی) لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ کو مسافروں کی چیکنگ کے مقام پر ایک مشتبہ پیکیج ملنے کے بعد خالی کرا لیا گیا۔ برطانیہ کے پانچویں سب سے بڑے ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ چیز سکیورٹی سرچ ایریا میں ملی۔