ایک چھوٹا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرا ہے: ناسا
لندن (بی بی سی اردو) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے ایک گھر کے حجم کے برابر سیارچہ سی آر 2014 کرہ ارض کے قریب سے گزرا ہے۔ 18 میٹر قطر والا یہ سیارچہ اتوار کو زمین کے بہت ہی قریب نیوزی لینڈ کے اوپر سے گزرا۔ یہ سیارچہ زمین سے 40 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر سے گزرا اور اس سے کرہ ارض کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے ماناگیوا کے قریب جو شہابیہ گرا تھا تو وہ شاید اسی سیارچے کا حصہ ہو سکتا ہے۔