سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: چیف سیکرٹری

09 ستمبر 2014

لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے صوبے میں بدترین سیلاب کی وجہ سے ہدایت کی ہے کہ سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں قائم فلڈ کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں خصوصامحکمہ صحت، محکمہ مواصلات اور آبپاشی کا کم از کم گریڈ 19کا ایک افسر 24گھنٹے موجود رہے۔اور تمام صوبائی و ضلعی ادارے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنے اور سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کے انخلاء کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی جامع اور مربوط کوششیں پنجاب ڈئزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی کوآرڈینیشن کے ساتھ مزید تیز رفتاری سے جاری رکھیں۔ اجلاس میں صوبائی وزراء بلال یاسین، کرنل (ر) شجاع خانزادہ، چودھری محمد شفیق، سید زعیم حسین قادری اور دیگر نے شرکت کی۔