کراچی: فائرنگ کے واقعات سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک

09 ستمبر 2014

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پیر کو فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار افراد نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ 35 سالہ وقار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول وقار کا تعلق پشاور سے تھا۔ ادھر اورنگی ٹائون رحیم شاہ کالونی میں مسلح افراد نے 25 سالہ حاجی محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ اورنگی ٹائون میں ہی جوہر چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ عدنان اقبال زخمی ہوگیا۔ سی آئی ڈی پولیس نے سائیٹ کراچی میں چھاپہ مار کر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں ظفر اقبال اور منور سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...