عمران اور ممتاز بھٹو میں رابطہ، مسلم لیگ ن کے رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

09 ستمبر 2014

کراچی(رپورٹ: شہزاد چغتائی) عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو کے درمیان ملک بھر میں دھرنوں کو توسیع دینے کے لئے رابطے ہوئے اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے بلاول ہائوس پر سندھ میں ہونے والی پیپلز پارٹی کی دھاندلیوں کے خلاف دھرنے کی تجویز دیدی اور کہا کہ بلاول ہائوس پر سندھ حکومت کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ علی بابا40 چور سندھ میں بیٹھے ہیں اس لئے ان کا محاسبہ کیا جائے۔ اس سے قبل عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے لاڑکانہ آئیں گے اور ممتاز بھٹو کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل  پر تبادلہ خیال کریں گے۔