چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 65 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کردئیے

09 ستمبر 2014

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے65  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد خالد چیمہ کو چکوال سے لاہور، شاکر حسن کو خوشاب سے لاہور، نسیم احمد ورک کو پنڈی بھٹیاں سے لاہور، عبدالقیوم خان کو لاہور سے گوجرانوالہ، ارشد حسین کو بوریوالا سے لاہور، حسنین قادرکو اوکاڑہ  سے لاہور، محمد اعظم کو دیپالپور  سے لاہور، شہزاد حسین کو چنیوٹ  سے سانگلہ ہل، خواجہ محمد ظفر اقبال کو چنیوٹ  سے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔