دھاندلی کے الزامات، ایم پی اے محسن لطیف نے عمران خان کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

09 ستمبر 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی پی 147 سے رکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ واضح رہے عمران خان نے گذشتہ روز پی پی 147 میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔ نوٹس میں کہا گیا  نادرا رپورٹ کے مطابق پی پی 147 میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں ملی۔