لاہور میں خاتون، صفدر آباد ، قصور اور صدر گوگیرہ میں 2 لڑکیوں اور بچے سے زیادتی

09 ستمبر 2014

لاہور + قصور + صفدر آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں خاتون،  صفدر آباد، قصور اور صدر گوگیرہ میں 2 لڑکیوں اور بچے سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ باٹا پور کے نواحی گائون بھسین کی رہائشی بشرٰی نامی محنت کش خاتون کو علاقہ کے ماجو جٹ، صابری جٹ نے دیگردو مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کی فلم بھی بنائی اور اس کے کانوں میں پہنی ہوئی سونے کی بالیاں بھی چھین لیں اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبان بند رکھنے کا کہہ کر چھوڑ دیا۔ تھانہ باٹا پور مقدمہ درج کرانے کی گئی تو متعلقہ اہلکاروں نے مجھ سے سادہ کاغذ پر دستخط کرا لئے اور اسے صبح ایف آئی آر کی کاپی لینے کا کہہ گھر بھیج دیا۔ بعدازاں متعلقہ پولیس افسر نے ملزمان کو تھانے بلوا کر ان سے بھاری رشوت لی اور ان کو ریلیف دیتے ہوئے اصل واقعہ دبا دیا ان کی مرضی کے مطابق انہیں ریلیف دیتے ہوئے صرف اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کر دیا۔ خاتون نے مقدمہ میں اصل حقائق شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے انصاف نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ، آئی جی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اور بدعنوان پولیس افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قصور میں دارالعلوم جامعہ حنفیہ لاری اڈا قصور میں اوباش نوجوان نے 10 سالہ بچے سے زبردستی 10  سالہ اذان حیدر دارالعلوم جامعہ حنفیہ قصور میں زیرتعلیم ہے گذشتہ روز وہ مدرسہ میں موجود تھا۔ صبح ناشتہ کے وقت اسی مدرسہ کا طالب علم عدنان اسے زبردستی مدرسہ کے کمرے میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کرتا رہا ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر حاجی عبدالعزیز نے ملزم عدنان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔ صفدر آباد کے محلہ سعید نگر میں 2 نوجوانوں نے اپنے باپ کی مدد سے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔ نامعلوم مقام پر لے جا کر ایک ملزم نعیم نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر گوگیرہ میں لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بشیر احمد کی بھتیجی (ن) کو ملزمان بادام، نذر، سلطان وغیرہ ساتھ افراد زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزم بادام اسے کئی روز زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔