لاہور : لاکھوں کی وارداتیں ، قصور میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

09 ستمبر 2014

لاہور، قصور، کامونکے (نامہ نگار، نمائندگان) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے جبکہ قصور میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی۔ ڈاکوؤں نے گجر پو رہ کے امتیاز کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرسے 16لاکھ روپے، فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ کے مختار کے گھر گھس کر 15لاکھ روپے، نشتر کا لونی پاک عرب سوسا ئٹی کے غلام دستگیر کے گھر سے 10لاکھ روپے، ڈیفنس اے ڈبلیو بلاک کے کلیم احمد کے گھر سے 8 لاکھ روپے، ہربنس پورہ کے علاقہ بلال پارک کے عبد القیوم کے گھر سے 6لاکھ روپے، شاد مان کے طاہر اعجاز کے گھر سے5 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں نجم ہسپتال کے قریب یا سین اور اس کی بیٹیوں سے 6 لاکھ روپے، ڈیفنس اے کے علاقہ ڈی ایچ اے فیزتھری کے خالد اور اس کی فیملی سے 6لاکھ، اچھرہ پیر غازی روڈ پر آصف اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے، شا د باغ محبوب پارک نا خدا چوک میں اعجاز اور اس کی بیوی سے3 لاکھ روپے، فیصل ٹاون سی بلاک میں سرور اور اس کی بیوی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے گلبرگ سی غالب روڈ کے عارف علوی کے دفتر سے 7 لاکھ کی نقدی اور الیکٹرانکس کا سا مان، سٹی رائیونڈ سٹی میں نصیر سے 6 لاکھ 8 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں فاروق سے 3لاکھ 50 ہزار روپے، لاری اڈا میں وقار سے 2لاکھ 56 ہزار، ٹائون شپ میں اعجاز سے 2 لاکھ 35 ہزار، سبزہ زار میں حاجی جاوید مارکیٹ میں واقع ملک فقیر کی دکان سے2 لاکھ ، شیرا کوٹ میں بس سٹاپ کے قریب اشفاق سے موٹر سا ئیکل، موبائل اور ہزاروں روپے نقدی، ہربنس پو رہ دربار بھولا پیر کے سا منے عدنان سے مو ٹر سائیکل اور موبائل فون، گرین ٹاؤن سی بلاک میں اسلم خان سے46 ہزار، نشتر کالونی میں اسد سے 45ہزار، سندر میں شاہ زیب سے 35 ہزار، منا واں شریف پو رہ میں ریا ض سے32 ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ حسین پارک میں مزمل بٹ اور اس کے دوست سے دو موبائل اور 17 ہزار روپے،مستی گیٹ سرکلر روڈ پر زوار احمد سے 32 ہزار، سا ندہ بلال پارک میں وقاص سے16 ہزار، کاہنہ میں بلال سے 8ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے سٹی را ئیونڈدھوندے گاؤں کے ہا رون کی حویلی سے4 لاکھ روپے  کی تین بھینسیں چوری کر لی ہیں۔ چوروں نے ٹاؤن شپ سے ذیشان، جوہر ٹاون سے عباس اور ندیم، ڈیفنس بی سے اعجاز، فیصل ٹاؤن سے میاں ضیا اور وقاص، پرانی انارکلی سے نوید ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے طارق،اسلام پو رہ سے صدیق، یکی گیٹ سے ریاض کی کاریں ، بادامی باغ سے شمس ، شاد مان سے فہد کے رکشے جبکہ گلبرگ سے عدنان، گا رڈن ٹاون سے ولید،اسلام پو رہ سے ذیشان، ملت پارک سے عظیم اور نسیم ،ستو کتلہ سے کامران ،لیاقت آباد سے مجاہد ،مغلپورہ سے شبیر، فیکٹری ایریا سے اکبر ،مسلم ٹائون  سے اصغر ،ساندہ سے منشاء ،گرین ٹائون سے عدنان ٹاؤن شپ سے مظہر کی مو ٹر سائیکلیں چو ری کر لیں۔ قصور میں  ڈکیتی کی ایک واردات میں موٹرسائیکل نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا  مانگا بلاک نمبر 1 کے قریب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی غرض سے موٹرسائیکل سوار مشتاق اور عبید علی کو نہ رکنے پر فائرنگ کر کے مشتاق کو ہلاک اور اس کے ساتھی عبید علی کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے صراف کو زخمی کرتے لاکھوں روپے سونا چھین کر فرار ہو گئے۔ گذشتہ شام چھ بجے شہباز سکنہ پیپلز کالونی گوجرانوالہ کامونکے کے مختلف صراف کو سونا فروخت کرکے واپس موٹرسائیکل پرگوجرانوالہ جا رہا تھا جی ٹی روڈ نادرا آفس کے بالمقابل تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسکو ٹانگ میںگولی مار کر زخمی کرتے ہوئے 40  تولہ سونا چھین لیا اور فرار ہوگئے، زخمی محمد شہباز کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔