عام انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں: آفتاب شیرپائو

09 ستمبر 2014

 کوئٹہ(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہیں، دھرنے دینے والے اپنا احتجاج ختم کرکے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ  نے کہا کہ  تقریباً ڈھائی برس ہو گئے اکبر بگٹی قتل کیس میں  کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔