فلڈ بند سیاسی خواہشات پر نہ توڑنے دیئے جائیں: جمشید دستی
مظفر گڑھ (آئی این پی) مظفر گڑھ سے آزاد رکن اسمبلی جمشید دستی نے کور کمانڈر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ بند سیاسی خواہشات پر نہ توڑنے دیئے جائیں‘دریائے چناب کے حفاظتی بندوں پر خود پہرہ دوں گا‘ سیلاب2010ء کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ان کیخلاف کارروائی کی جاتی تو یہ صورتحال مختلف ہوتی۔