بگٹی قتل کیس: عدالت کا ضامنوں کو آئندہ سماعت پر مشرف کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم

09 ستمبر 2014

کوئٹہ (ثناء نیوز) نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیر کو سماعت ہوئی۔کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے ضمانتی ممتاز اور نذیر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر داخلہ آفتاب خان شیر پائو  بھی پیش ہوئے ۔عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ میرے موکل پرویز مشرف کا مقدمہ علیحدہ ٹرائل کے طور پر بناکر چلایاجائے۔اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی بیماری سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ عدالت نے  قتل کیس کی سماعت 13 اکتوبرتک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کے ضمانتیوں کو انہیں ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...