تھانہ کھرڑیانوالہ حملہ کیس: ایم پی اے رانا شعیب ادریس کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

09 ستمبر 2014

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ کھرڑیانوالہ حملہ کیس میں ملوث مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ حملہ کیس میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو تین روز جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔